• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق

تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایران نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں میں عبدالحمید منوچہر، احمد رضا ذوالفقاری شامل ہیں۔

شہید سائنسدانوں میں سید امیر حسین فقیہی، مطّلبی‌ زاده، محمد مہدی تهرانچی اور فریدون عباسی  بھی شامل ہیں۔

یہ سائنسدان ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ تھے اور انہیں ملک کے اہم ترین ایٹمی ماہرین میں شمار کیا جاتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید