کارڈف کے ویلز اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
ورلڈکپ کرکٹ کے ساتویں مقابلے میں آج سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں ۔
کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا اور افغانستان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر سکیں۔
ایونٹ میں سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹ سے عبرتناک شکست ہوئی تھی جبکہ پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی افغانستان کی ٹیم نے قدرے بہتر مقابلہ کرکے آسٹریلیا سے میچ ہارا ہے۔