• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈائون کا عندیہ


وزیراعظم عمران خان نے 30جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا عندیہ دے دیا۔

بنی گالہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور فنانس منسٹری کے حکام شریک ہوئے۔

چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کے شرکاء کو ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر 11 جون کو پیش کئے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر بھی مشاورت کی گئی۔

حماد اظہر نے ٹیکس ریٹرنز کی تاریک میں توسیع سے حکومت کو ملنے والے ٹیکس پربریفننگ دی۔

عمران خان نے اپنی اقتصادی ٹیم کے سامنے سوال رکھے کہ بڑے مگر مچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے؟ صرف تنخواہ دار طبقہ ہی کیوں ٹیکس دے؟

ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنزکی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے، ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین