مانچسٹر(خورشید حمید) سابق وزیراعظم صدر آزاد کشمیر سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار عبدالقیوم خان کی چوتھی برسی کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ممبر پارلیمنٹ سیلفورڈ ، شیڈو منسٹر ربا کالینگ بلی، شیخ سرفراز، علی انیس، سردار احمد قادری، غلام رسول سمیت مقامی کونسلرز، کمیونٹی رہنمائوں کے علاو ہ زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے مجاہد اول کی سیاسی، مذہبی اورسماجی خدمات پر انہیںزبردست خراج عقیدت پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سردار عبدالقیوم خان مرحوم کے افکار، سوچ و فکرآنےوالی نسلوں کیلئے روشن چراغ ہیں۔ پاکستان کے ساتھ الحاق اور کشمیر بنے گا پاکستان کی سوچ دیکر کشمیریوں کی راہ متعین کردی مجاہد اول کی خدمات نقابل فراموش ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری شیررٹوی نے کہا عظیم کشمیری مجاہد اول سردار عبدالقیوم تحریک آزادی کشمیر کے بانی اور ہیرو تھے کشمیریوں کے لئے ماہد اول کے نظریات مشعل راہ ہیں۔مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت اور رہنمائی میں تحریک آزادی کشمیراور سردار عبدالقیوم خان کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ممبر پارلیمنٹ ربا کالینگ بیلی۔ سردار احمدقادری شیخ سرفراز ارو دیگر افراد کا کہنا تھا کہ سردار عبدالقیوم خان کی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ مرحوم نے زندگی کی آخری سانس تک آزادی کشمیر اورالحاق پاکستان کے لئے ناقابل فراموش جدوجہد کی مرحوم نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ، ریاستی عوام کی بالادستی میں اہم کردار ادا کیا۔ دنیا بھر میں کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور مظلوم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ دعائیہ تقریب میں سردار عبدالقیوم خان کی مغفرت ، درجات بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ دعائیہ تقریب کا اہتمام مسلم کانفرنس برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری شبیر رٹوی نے کیا۔ تقریب کا انعقاد الیگزینڈر سلفورڈ سوسائٹی اینڈ اسلامک سینٹر می کہا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین ، بچوں بڑوں نے شرکت کی۔