• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے عید LOC پر جوانوں کے ساتھ منائی

آرمی چیف جزل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر موجود جوانوں کے ساتھ منائی ۔


ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  اس موقع پر کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جزل بلال اکبر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور اس دوران امن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ یوم تہوار پر بھی فیملی سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضے میں مصروف ہے۔ وطن کے محافظوں کا پہلا خاندان پاکستانی قوم ہےجبکہ گھروں میں موجود خاندان بعد میں ہے۔

دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے سے متعلق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے اور اسے دیگر امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا جوانوں پر اطلاق نہیں ہوگا اور بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

تازہ ترین