• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ

کوٹ لکھپت جیل میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز اورنرسز کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کارڈیالوجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت معمول کا چیک اپ کیا۔

  نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہونے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے ڈاکٹروں کو چیک اپ کے لیے بلایا تھا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اُن کی میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل سے بات ہوئی ہے،سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی سزا کاٹ رہے ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین