مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےبلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے سر کا تاج ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں عید سیکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملےمیں 2 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کے شہید اہلکاروں میں سپاہی یارمحمد کا تعلق سبی سے جبکہ شہید سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔