بلوچستان میں عید سیکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملےمیں 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کے شہید اہلکاروں میں سپاہی یارمحمد کا تعلق سبی سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے شہید سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔