• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا بھارتی باکسر سے مقابلہ، عمران خان کو دعوت

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی باکسر کے درمیان مقابلہ بارہ جولائی کوجدہ میں ہوگا ، عامر خان نے یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی ہے ۔

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان بھارتی ورلڈ باکسنگ کونسل ایشئن چیمپئن نیرج گوئت کو بارہ جولائی کو جدہ میں شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ فائٹ پاکستان کے لئے جیتیں گے، پاک بھارت روابط کی بہتری کے لئے سرحدوں کے بجائے باکسنگ رنگ میں لڑنا بہتر ہے۔

عامرخان نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی یہ فائٹ دیکھنے آئیں گے۔ عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور زلفی بخاری بھی جدہ جائیں گے ۔

بھارتی باکسر نیرج گوئت نے وزیراعظم عمران خان کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی فائٹ دیکھنے آئیں اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط بہتر ہوں۔

تازہ ترین