صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہبا زشریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں، زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ لگانے کے چکرمیں ہیں، پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کاگٹھ جوڑ پھر بےنقاب ہونے جا رہا ہے۔
صمصام بخاری نے اوکاڑہ میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا، کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی،حکومت کے نزدیک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمران مشکلات کے انبار چھوڑ گئے، تاہم اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے، سزا یافتہ شخص کےجیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، نواز لیگ کی سیاست مفادپرستی کے گرد گھومتی ہے۔