• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے پر فوکس ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا، ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دور دراز علاقوں کے مسائل میں اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے نئے پاکستان میں عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے پر فوکس کیا ہے۔

عید کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کے آبائی علاقے بارتھی میں عمائدین نے ملاقات کی، وہ معززین علاقہ اور عمائدین سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ میں عوام سے ہوں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں، انہوں نے کہا کہ ماضی کے نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے،ان منصوبوں کاعوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچابلکہ قومی وسائل ضائع کیے گئے۔

عثمان بزدار کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت نے نئے پاکستان میں عوام کی بنیادی ضرورتیں پورا کرنے پر فوکس کیا ہے، ہم ہر علاقے کی یکساں اور متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

تازہ ترین