• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر خیبر پختون خوا نے بچوں کیساتھ انڈے لڑائے


گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے اپنے آبائی علاقے میں بچوں کے ساتھ مرغی کے انڈے لڑانے کے کھیل میں حصہ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

گورنر خیبرپختو ن خوا شاہ فرمان نے بچوں کے ساتھ انڈے لڑانے کے کھیل میں حصہ لے کر اپنی بچپن کی یاد خوب تازہ کر دی۔

ویڈیو میں گورنر کے پی شاہ فرمان کو آبائی علاقے بڈھ بیر میں بچوں کے ساتھ مرغی کے انڈے لڑانے کے کھیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنر کے پی شاہ فرمان بچوں میں گھل مل گئے اور انہوں نے انڈے لڑانے کے کھیل میں حصہ لے کر اپنی بچپن کی یادیں خوب تازہ کیں۔

گورنر خیبرپختون خوا نے بچوں سے 5 انڈے ہارے اور جیب سے انڈوں کے پیسے بھی دیے، بچوں نے گورنر شاہ فرمان کو مزید کھیلنے کے لیے بھی کہا تاہم گورنر مصروفیت کے باعث وہاں رک نہ سکے اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین