شائقین کرکٹ نے ورلڈ کپ 2019ء کے دوران بارش سے متاثرہ میچ انڈر گرائونڈ اسٹیڈیم میں کرانے کی تجویز دے دی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا 11واں میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا ہے، جو تاحال بارش سے متاثر ہے۔
اسپورٹس رپورٹر فیضان لاکھانی نے برسٹل میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے بارش اور پاک سری لنکا میچ سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے ایک کرکٹ شائق سے دریافت کیا کہ آج کا میچ نہ ہونے سے کتنی مایوسی ہوگی؟
کرکٹ مداح نے جواب دیا کہ دور دراز کے علاقوں سے پاکستان اور سری لنکا کا میچ دیکھنے آئے ہیں،بارش تاحال جاری ہیں،جس سے مایوسی ہوئی تاہم اگر 20 یا اس سے زائد اوورز کا میچ ہوتا ہے تو یہ بھی اچھا ہوگا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ کیا انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد پاکستان ٹیم سے امیدیں جاگی ہیں؟
ایک شائق کرکٹ نے جواب دیا،پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست نے کافی مایوس کیا تھا مگر انگلینڈ سے جس انداز سے پاکستان جیتا،اس سے لگا کہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت دور تک جاسکتی ہے۔
اسپورٹس رپورٹر نے دریافت کیا کہ کیا بارش سے متاثرہ میچ کے حوالے سے کچھ اقدامات ہونے چاہیں؟ جس سے میچ ضائع نہ ہو۔
ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ میچ کے بیک اپ میں کوئی انڈر گرائونڈ اسٹیڈیم ہونا چاہیے، جس سے شائقین کرکٹ کو میچ تو دیکھنے کو ملے، میچ نہیں ہوگا تو جیتنے والی ٹیم کو 2پوائنٹس نہیں ملیں گے،جو ایک ایک پوائنٹ ملے گا،پتہ نہیں سیمی فائنل تک رسائی میں اس کا کتنا اثر ہو۔
انہوں نے دریافت کیا کہ آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے کتنی امیدیں ہیں؟ وہ اس ایونٹ میں کہا تک جائے گا۔
کرکٹ شائق نے جواب میں کہا کہ پاکستان ٹیم سے بہت امیدیں ہیں ، اسی لئے میچ دیکھنے آئے ہیں،ٹیم اس ایونٹ میں آگے تک جائے گی۔