• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا،جابجا تجاوزات کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار،شہر میں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے لئے پارکنگ نہیں رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران صوبائی دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور شہر کے بے ہنگم پھیلائو کی وجہ سے جہاں کئی مسائل نے جنم لیا ہے وہاں ٹریفک کا مسئلہ سر فہرست ہے شہر کی مختلف شاہراہیں نہ صرف تنگ ہیں بلکہ جا بجا تجاوزات قائم ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہو چکا ہےعوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے دیگر صوبائی دارالحکومتوں و شہروں کی طرح مختلف علاقوں میں پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں ۔
تازہ ترین