• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی،شعبہ جاتی کارکردگی کی جانچ کیلئے دو روزہ پروگرام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے جامعہ کی شعبہ جاتی کارکردگی کی جانچ کے لیے دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا مقصد اس بات کا اندازہ لگانا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مروجہ معیارات کے تحت تیار کی جانے والی جے ایس ایم یو کی پالیسی پر کس حد تک عمل پیرا ہوا جارہا ہے ۔ پروگرام کی جائزہ کمیٹی میں باہر سے آنے والے ریویئرز میں ضیاء الدین یونیورسٹی کی ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عرشیہ نقوی اور بقائی یونیورسٹی کی کیو ای سی ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہدہ ناگی شامل تھیں جبکہ جے ایس ایم یو کی جانب سے تجزیاتی کمیٹی میں ڈاکٹر عطا الرحمان اور پروفیسر ہما علی شامل تھیں ۔ دو روزہ پروگرام میں جے ایس ایم یو کی پورٹ فولیو رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا اور جامعہ کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کی گئیں ۔ پروگرام کے آخر میں یونیورسٹی کا دورہ کرایا گیا ۔ پروگرام کے اختتام پر ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ نے ایویلوئشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین