• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر رواں سال ریلوے ڈویژن کراچی اور ملتان کی انسپکشن کرینگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے دوست محمد لغاری رواں سال کے آخر میں ریلوے ڈویژن کراچی اور ملتان کی انسپکشن کریں گے،ان کے ہمراہ سی ای او پاکستان ریلوے آفتاب اکبر ،ریلوے ہیڈکوارٹر کے پرنسپل افسران اور متعلقہ ڈویژن کے ڈی ایس بھی ہوں گے،بتایا گیا ہے کہ ایف جی آئی آر کی ریلوے ڈویژن کراچی کی سالانہ انسپکشن اگست اور ریلوے ملتان ڈویژن کی سالانہ انسپکشن ستمبر میں ہوگی،شیڈول کے مطابق ایف جی آئی آر کراچی ڈویژن میں زیرو پوائنٹ میر پور خاص سیکشن کے 306کلومیٹر ٹریک اورحیدرآبادکراچی کینٹ سیکشن کے 173کلومیٹرٹریک کی انسپکشن کریں گے ،اسی طرح وہ ریلوے ملتان ڈویژن شاہین آباد-شورکوٹ-خانیوال شیکشن کے 209کلومیٹرٹریک اور لودھراں- خانیوال- ساہیوال(براستہ کارڈلائن )سیکشن کے 210کلومیٹر طویل ٹریک کی انسپکشن کریں گے ،انسپکشن میں مذکورہ بالا تما م ریلوے سیکشنوں کے ریلوے پھاٹکوں،سگنل سسٹم،ٹریک ،پلوں اور ریلوے سٹیشنوں کی کارکردگی اور خامیوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔
تازہ ترین