• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض افراد میرے بیٹے کے قتل پر سیاست کررہے ہیں، والد نقیب ﷲ

نقیب ﷲ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا۔ کہتے ہیں بعض افراد اُن کے بیٹے کے قتل پر سیاست کر رہے ہیں۔ پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں نقیب ﷲ محسود کے والد نے کہا کہ نقیب ﷲ محسود کے نام پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی، نقیب کے نام پر فنڈز جمع کرنے والوں کو کسی طور پر اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے، ملک میں 39،39 سال تک کیسز چلتے ہیں لیکن مجھے ایک سال میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔ وہ لوگ جو فوج کے خلاف بات کر رہے ہیں، دراصل پاکستان کے مخالف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمہارا یا میرا نہیں بلکہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ پاک فوج نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام کر کے امن کے راستے کو بحال کیا۔

تازہ ترین