ملتان کی تحصیل جلال پور میں رشتے کے تنازع پر قتل کیے گئے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ جلال پور پیروالا سبزی منڈی گراؤنڈ میں اداکی گئی ۔علاقے میں چار جنازے اُٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔
گزشتہ روز ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کی اسلام پورا کالونی میں مسلح نوجوان عتیق الرحمان نے رشتے سے انکار پر محنت کش رفیق کے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی تھی ،فائرنگ سے لڑکی ، ماں باپ اور بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔
کارروائی کے بعد حملہ آور عتیق الرحمان نے خود کو بھی گولی مار کرخودکشی کرلی تھی۔