’’سنڈے میگزین‘‘کے پلیٹ فارم سے حسبِ روایت ہم نے آپ کو فادرز ڈے کے موقعے پر پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، جواباً دِلی جذبات کی عکّاسی وترجمانی کرتے پیغامات کی وصولی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بہرکیف، بروقت موصول ہونے والے کچھ منتخب پیغامات شجرِ سایہ دار آپ کے والدِ نام دار کی نذر ہیں۔
(پیارے بابا نذیر خان کے نام)
آپ دُنیا کے سب سے اچھے ابّو ہیں۔ جُگ جُگ جیئں میرے بابا جان۔ آپ کو آپ کا دِن مبارک ہو۔
(گڑیا نذیر، کوئٹہ کا پیار بَھرا پیغام)
(عظیم بابا جانی کےلیے)
بابا! آپ بہت یاد آتے ہیں۔
(شازیہ مختار کی جانب سے)
(پیارے ابّا (مرحوم) کے نام)
اللہ تعالیٰ آپ کوجنّت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے (آمین)۔
(بنتِ سومر خانگل، کلی ترخہ، کوئٹہ سے)
(عظیم ترین بابا (مرحوم) کے لیے)
بابا جان! ہمیں آپ کی کمی پَل پَل محسوس ہوتی ہے۔ آپ کے انتقال کے بعد تو بھائیوں نے بھی ہم سے منہ موڑ لیا ہے۔ کبھی کبھی شدّتِ غم سے دِل پھٹنے لگتا ہے اور جی چاہتا ہے کہ کہیں سے آپ کی شفقت بَھری آواز سُنائی دے۔ وی مس یو بابا جان۔
(حمیدہ گل، حمیرا گل، کوئٹہ کا دُکھ)
(والد (مرحوم) کے نام)
بابا! دُنیا والے سچ ہی کہتے ہیں کہ اکلوتی اولاد اور وہ بھی بیٹی ہونا بہت بڑ ی آزمایش ہے۔ کاش مَیں آپ کی بیٹی نہیں، بیٹا ہوتا، تاکہ دُنیا میں دندناتے آپ کے قاتلوں کو تو کیفرِکردار تک پہنچا پاتا۔
(دختر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین، ڈیرہ اللہ یار سے)
(پیارے ابّو جی کےلیے)
اے کاش! آپ ہم سے کبھی نہ بچھڑتے۔
(گلِ عطر،ڈیرہ اللہ یار سے)
(جان سے بھی عزیز ترین، بابا جان کے نام)
بابا جان! ہیپی فادرز ڈے۔
(شائستہ بتول، کراچی سے)
(والد (مرحوم) کےلیے)
ابّو جان! مَیں آج جس مقام پر ہوں، وہ آپ ہی کی تعلیم وتربیت کا ثمر ہے۔ آپ کی خوشبو جیسی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو کروٹ کروٹ جنّت عطا فرمائے(آمین)۔
(عمران اسمٰعیل، کراچی سے)
(شفقت و محبّت کا استعارہ، ابّو جی کے نام)
دُعا ہے کہ آپ یونہی مُسکراتے رہیں۔ آپ کا سایا تا دیر ہمارے سَروں پر قائم رہے(آمین)۔ وی لَو یو ابّو جان۔ ہیپی فادرز ڈے۔
(مریم، تبسم اور مدیحہ کی جانب سے)
(متاعِ جاں، بابا جان کےلیے)
اس بَھری دُنیا میں باپ کی بَھرپور رہنمائی ہی اولاد کو زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے شفیق، مہربان والدِ محترم کو صحت وتن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے(آمین)۔
(ڈاکٹر محمّد سہیل گِل، ہارون آباد کراچی سے)
(ڈیئر ابّو جان کے نام)
ہیپی فادرز ڈرے، سدا سلامت رہیں۔
(فدا علی، جھنگ کا پیغام)
(پیارے ابّو جان کے لیے)
آپ ہمارے لیے اللہ کا قیمتی اور اَن مول تحفہ ہیں۔ ہیپی فادرز ڈے۔
(شاہد، زاہد اور شازیہ، اسلام آباد سے)
( پیارے ابّو، روشن خان(مرحوم)کے لیے)
ابّو! ہمیں آپ کی عُمر بَھر کی جمع پونجی نہیں، آپ کا شفیق ،مہربان سایا چاہیے تھا۔ وی رئیلی مس یو سو مچ ابّو۔
(شاہد خان، زاہدخان، واحد خان اور شہریار خان، قیوم آباد، کراچی سے)
(جان سے عزیز، پاپا جی کے لیے)
اللہ تعالیٰ آپ کو عُمرِخضر عطا فرمائے(آمین)۔
(اقصیٰ رحیم اور انس کی دُعا)
(دنیا بَھر کے باپوں کے لیے)
اللہ تعالیٰ دنیا بَھر کے باپوں کو سدا سلامت رکھے(آمین)۔
(فصیح احمد، ملتان سے)
(جان سے بھی پیارے ابّا (مرحوم) کے نام)
ابّا جان! ہمیں فخر ہے کہ آپ نے محکمۂ ریلوے میں بطور گارڈ انتہائی محنت و مشقت اور دیانت داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہماری پرورش کی۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بُلند فرمائے اور جنّت الفردوس میں پھولوں کی طرح رکھے(آمین)۔
(لیاقت مظہر باقری، گلشنِ اقبال، کراچی کی دُعا)
(چھپّر چھاؤں، پاپا عمران خالد خان کے لیے)
پاپا جی! آپ کی محبت وشفقت اور قربت میری زندگی کا کُل سرمایہ ہے۔ دُعا ہے کہ رب العزّت آپ کو صحت وتن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے(آمین)۔
(ماہم عمران، گلستانِ جوہر، کراچی سے)
(والد (مرحوم کے نام)
اللہ تعالیٰ آپ کی لحد کو کشادہ کرے اورجنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔
(سیّد شمس الاضحیٰ، کوہاٹ روڈ، پشاور سے)
(سوئیٹ پاپا جانی کےلیے)
آئی لَو یو اور ہیپی فادرز ڈے۔
(فائزہ افتخار، کراچی کا پیار)
(محبّت کا روپ، بابا جان کے لیے)
آپ دُنیا کے بیسٹ والد ہیں۔ آپ کی محبّت اور عظمت کو ڈھیروں سلام۔ ہیپی فادرز ڈے۔
(عفیرہ، رومیسہ، لائبہ اور مزنہ پٹیل کی جانب سے)
(پیارے ڈیڈی کے نام)
پیارے ڈیڈی !جیو ہزاروں سال۔
(عمیر اور لائبہ خان، لاہور کی دُعا)
(بہت پیارے،ابّو جی کےلیے)
مَیں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں۔
(نجمہ انصاری،لانڈھی، کراچی سے)
(ابّا جی کے نام)
ابّا! آج بڑی شدّت سے آپ کی یاد آئی ہے۔
(نائلہ انجم، ملتان سے)
(پیارےبابا جانی کےلیے)
بابا جانی! مجھے آپ کی بیٹی ہونے پر بے حد فخر ہے۔
(شازیہ علی، میرپورخاص سے)
(بہت ہی پیارے شفیق ابّو جان کے نام)
بلاشبہ دُنیا کا سب سے اَن مول رشتہ باپ اور اولاد کا ہے۔ہیپی فاڈرز دے۔
(عروہ شہزاد کا پیغام)
(ڈیئر پاپا جان کے لیے)
ہیپی فادرز ڈے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا سایا تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے(آمین)۔
(حمیرا آصف کی طرف سے)
(میرے دُلارے بابا جانی کے نام)
آئی لَو یو بابا جانی۔
(مریم اظہر کی محبّت)
(سویٹ پاپا کے لیے)
فادرز ڈے کے موقعے پر آپ کے لیے ڈھیروں ڈھیردُعائیں۔
(اُم حفصہ کی دُعا)
(دُنیا بَھر کے باپوں کے نام)
ماں کی خدمت سے جنّت تو مل جاتی ہے، مگر جنّت کا دروازہ اُسی وقت کُھلتا ہے، جب باپ کی اطاعت اور خدمت کی جائے۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو والدین خصوصاً باپ کی اطاعت وفرماں برداری کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔
(کمال وارثی، گلشنِ اقبال، کراچی سے)
(سایۂ مہربان، ابّو جان کے لیے)
ابّو جان! ہم سب کی جانب سے آپ کو اپنا دِن بہت بہت مبارک ہو۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کا سایا ہمارے سَروں پر قائم و دائم رکھے(آمین)۔
(حورعین، عیسیٰ خان اور ارحان خان،قیوم آباد، کراچی سے)
( والد(مرحوم)کےنام )
لالہ! آپ بہت یاد آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔
(نور خان، نعیم خان، نذیر خان اور نصیر خان،ہزارہ ڈویژن،بٹل بیلہ، املوک سے)
(بابا جانی، ندیم قریشی کے لیے)
آپ ہی میری پیار بَھری دُنیا ہیں۔ ہیپی فادرز ڈے۔
(جیا قریشی، لاہور سے)
(میرے پیارےبابا کے نام)
بابا جانی! آپ نے جس محنت، لگن اور محبّت سے ہمیں تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا کئی گنا اجر دُنیا اور آخرت میں دے اور آپ کا دِل اولاد کی خوشیوں سے مالا مال کردے(آمین)۔
(سعدیہ وحید سعدی، اسلام آباد کی دُعا)
(سوئیٹ بابا جان کے لیے)
ہیپی فادرز ڈے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِ خضر عطا فرمائے اور ہمیں آپ کی اطاعت گزاری و فرماں برداری کی توفیق دے(آمین)۔
(عائشہ، آمنہ، اقراء، نادیہ، عمران، عثمان اور سعدیہ، حاصل پور سے)
(جان سے عزیز ابّو جان کے نام)
ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔
(ثمرین،صدف، اسد، سعد، سدرہ، سارہ، کوئٹہ کا پیار بَھرا پیغام)
(ابّا حضور عبدالرحیم قریشی(مرحوم) کے نام)
ابّا جی!آپ کو ہم سے بچھڑے چار مہینے بیت گئے۔ اس عرصے میں کوئی ایک دِن بھی ایسا نہیں گزرا، جب آپ کی کمی شدت سے محسوس نہ ہوئی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین)۔
(اسلم قریشی، ملیر، کراچی سے)
(دُنیا کے عظیم ترین ابّوجی (مرحوم) کے لیے)
ابّوجی! مجھے یاد ہے، جب بچپن میں، مَیں آپ کی انگلی پکڑ کر گھر سے باہر نکلتی تھی، تو دُنیا کس قدر خُوب صُورت لگتی تھی۔ یہ آپ کی رہنمائی، محبّت وشفقت اور چاہت ہی تھی کہ مَیں نے ایم ایس سی میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور آج اللہ کے فضل سے خوش گوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں۔ ابّو! آپ مجھے بہت یاد آتے ہیں۔ جی چاہتا ہے کہ ایک بار پھر سے بچّی بن جائوں اور آپ کی انگلی پکڑ کر دُنیا کی سیر کروں ۔
(طلعت عباس، ناظم آباد، کراچی سے)
(سایۂ شجر، شمشاد علی غوری کے نام)
پیارے بابا! ہیپی فادر ڈے۔ آپ کا سایۂ شفقت تپتی دھوپ میں گھنیری چھائوں جیسا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وتن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے(آمین)۔ بابا! آپ کہتے ہیں کہ مَیں آپ کا اِکلوتا، لاڈلا اور بہت ہی پیارا بیٹا ہوں۔ آپ میری کوئی بات نہیں ٹالتے۔بابا! آپ سے ایک درخواست ہے کہ اسکول کی ان چُھٹیوں میں مجھے سمر کیمپ کوکنگ کلاسز میں داخلہ مت دلوائیں پلیز۔ مجھے کوکنگ سیکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ جب ممّا کا کھانا پکانے کا موڈ نہیں ہوگا، تو پھر مجھے کوکنگ کرنی پڑے گی۔
(مُصامِص شمشاد غوری، لانڈھی کراچی کی گزارش)
(بابا جان کی نذر)
یوں ہی نہیں وہ شجرِ شفقت اے دُنیا
یہ باپ ہی تو ہے، جوہے ابرِ رحمت
سختیوں کو اس کی تم کیا سمجھتے ہو
وہ بھی ہیں، اس کے پیار کی ایک صُورت
تلخیوں کو زمانے کی ہے اس نے دیکھا
نہ دیکھو تم انہیں، یہی اس کی خواہش کی ہے حقیقت ہے
اس مرجھائے چہرے کی مُسکراہٹ تو دیکھو گلِ جاناں
اے دُنیا جان لو! یہ باپ ہے، یہی ہے اس کی فطرت
(رابعہ گلزار، ناظم آباد، کراچی سے)