• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی سابق کرکٹر اختر سرفراز کے انتقال پر تعزیت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اختر سرفراز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔43سالہ اختر سرفراز بائیں سے کھیلنے والے بیٹسمین تھے اور انھوں نے 1997سے 1998کے درمیان پاکستان کی جانب سے چار ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے تھے۔

جبکہ اپنے تیرہ سالہ فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر میں جوکہ 1994سے 2007پر محیط تھا، انھوں نے  118میچز کھیل کر 5ہزار 720رنز اسکور کیے تھے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اختر سرفراز کے انتقال پر غم اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا مشکل ہوتا ہے جب آپ اپنے کسی قریبی کرکٹر برادری سے تعلق رکھنے والے کے انتقال کی خبر سنیں تو اسے قبول کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں جبکہ مرنے والا جواں عمری میں دنیا سے چلا جائے تو دکھ زیادہ ہوتا ہے۔اختر سرفراز ہردل عزیز تھے لوگ انکا احترام کرتے اور ان سے محبت کرتے تھے، اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔


تازہ ترین