کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ٹیم منگل کو کمبوڈیا کے خلاف دوسرا میچ دوحا میں کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، ذیشان رحمان قیادت کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کو اگلے رائونڈ میں رسائی کیلیے 0-3 سے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے، کمبوڈیا ٹیم میچ برابر کھیلنے پر بھی باآسانی اگلے رائونڈ میں پہنچ جائے گی۔