• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کے قومی دن کی تقریب،مہمانوں کی زرداری کی گرفتاری اور اپوزیشن کی تحریک پر گپ شپ

اسلام آباد (صالح ظافر) آذربائیجان کے قومی دن اور سفارتی خدمات کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر سفیر علی علیزادہ کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں مہمانوں کی اکثریت آصف زرداری کی گرفتاری اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کی منصوبہ بندی پر بات چیت کرتی نظر آئی۔ تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان اس بات پر حیران تھے جس حکومت کو پہلے ہی کئی مسائل کا سامنا ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے۔ سابق اسپیکر ایاز صادق، سابق چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق، میئر اسلام آباد انصار عزیز شیخ، لقمان افضل، عزیز بولانی، ڈاکٹر جاوید اکرم، سینیٹر شہزاد وسیم، گوہر ایوب نمایاں مہمان تھے۔ تقریب سے آذربائیجان کے سفیر نے خطاب کیا جس میں انہوں نے اپنے ملک اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور آذربائیجان ہمیشہ تمام معاملات پر پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2018ء میں دونوں ملکوں نے خلائی پروگرام میں تعاون بھی شروع کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید چیف گیسٹ تھے۔ انہوں نے کیک کاٹا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔
تازہ ترین