• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ، اس موقع پر مظاہرئے کے شرکا نے تنظیم کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرے کے شرکا سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر ثناء اللہ جتک ، جنرل سیکرٹری عین الدین ،سیکرٹری اطلاعات سفر ندیم زہری نے اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نےصوبہ سرحد کوخیبر پختونخوا کا نام، بلوچستان کی 70 سالہ محرومی اور پسماندگی کے خاتمہ کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت ملک کو مضبو ط بنانے کے ساتھ اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کئے بلوچستان کے نوجوانوں کو پانچ ہزار ملازمتیں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی سے عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا انتقام لے رہی ہے جس میں اسے ناکامی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کو نیب کے ذریعے گرفتار کیا جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس جدوجہد میں پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ انہوںنے کہا کہ جیلیں ہمارے لیے نئی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کے خلاف جمہوری جدوجہد کرینگے اور وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں دوبارہ پیپلز پارٹی برسراقتدار آئے گی ۔
تازہ ترین