سانگھڑ(نامہ نگار) سانگھڑ سے 30 کلومیٹر دور رانٹو کینال میں آر ڈی 37 کے مقام پر دو کمسن بہن بھائی پانچ سالہ عبدالحکیم اور سات سالہ نور بانو کھیلتے ہوئے گر کر ڈوب گئے جنکی تلاش کا کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق نے پچیس غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیم جائے وقوع پر بھیج دی ہے جو رانٹو کینال کے مختلف مقامات پر بچوں کو تلاش کررہی ہے ان غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ بچوں کو کینال میں ڈوبے ہوئے اٹھارہ گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں لہٰذا بچوں کے بچنے کے امکانات نہایت معدوم ہیں۔