لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) صوبائی محتسب اسد اشرف ملک کی مداخلت اور ہدایات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ ذوالقرین ابڑو نے نصف درجن سے زائدسرکای ملازمین کو پندرہ لاکھ روپے سے زائد کے واجبات دلا دیئے۔ اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ کے مشتاق حسین لاہوری، بدرالدین اور دیگر نے صوبائی محتسب اسد اشرف ملک کو درخوست دی تھی کہ ان کے جی پی فنڈ کے واجبات متعلقہ حکام دینے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے انہیں معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان درخواستوں کو صوبائی محتسب نے ضروری کارروائی اور شکایات کے ازالے کے لئے مقامی ریجنل ڈائریکٹر ذوالقرنین ابڑو کو بھجوا دیا۔ ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ نے صوبائی محتسب کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر کارروائی کا آغاز کیا جس کے بعد متعلقہ حکام نے درخواست گزاروں کی شکایات کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں واجبات کی ادائیگی کر دی۔