• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہاکی اکیڈمی قائم کی جائے گی،ایشین فیڈریشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے ساتھ مل کر پاکستان میں ہائی پروفائل کوچنگ اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو نیشنل اکیڈمی لاہور میںپی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ نے ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگز یکٹیو اور ایف آئی ایچ ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن طیب اکرام سے ملاقات کی جو دو گھنٹے جاری رہی۔ طیب اکرام نے کہا کہ پاکستان میں عالمی ہاکی کو بحال کرنے کے سلسلے میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے ایف آئی ایچ کی جانب سے کئے گئے جرمانے کو ختم کرانے کے سلسلے میں بھی تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپکس گیمز میں شرکت ڈسپلنری کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہے ۔ پاک بھارت ہاکی سیریز ایشیا میں ہاکی بحالی کے لئے اہم ہے، پاکستان ہاکی کا انٹر نیشنل سرکٹ میں اہم مقام ہے ۔ پاکستان ہاکی کو پانچ مرتبہ وائلڈ کارڈ ملا ہے۔
تازہ ترین