• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز تقرری معاملہ، سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں بحث مکمل، فیصلہ محفوظ

مظفرآباد(نمائندہ جنگ) ہائی کورٹ کی جانب سے ججز تقرری کے معاملہ میں دائر شدہ رٹ کی سماعت منظور کئے جانے کے حکم کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جسٹس راجہ سعید اکرم خان سینئر جج سپریم کورٹ اور جسٹس غلام مصطفیٰ مغل پر مشتمل سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے 2 رکنی بینچ نے ہائی کورٹ کے ایڈمیشن آرڈر کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تازہ ترین