• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،حمزہ شہباز 14دن کے ریمانڈ پرنیب کےسپرد

لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ ،منی لانڈرنگ اور رمضان شوگرملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو26جون تک 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔جبکہ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ، میرا دامن صاف ہے اور میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس پر سماعت کی۔نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز کو ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا جس پر فاضل جج نے استفسار کیا حمزہ شہباز کو کیا گرفتاری کی وجوہات بتائی گئی ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ گرفتاری کی وجوہات فراہم کی گئی ہیں۔
تازہ ترین