راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت بالاخر کمشنر آفس راولپنڈی سے ہورڈنگ بورڈز اترنا شروع ہوگئےہیں۔سپریم کورٹ کےحکم پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں توہین عدالت کی درخواست بھی زیر سماعت ہےجس میں عدالت عالیہ نےعدالت عظمی کے احکامات کے برعکس سرکاری عمارتوں اور عوامی سرکاری جگہوں پر بل بورڈزکی تنصیب کے خلاف درخواست پر ڈویژنل انتظامیہ،کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر کو نوٹس جار ی کرکے جواب طلب کررکھا ہےجس کے بعد کمشنر آفس راولپنڈی میں نصب بڑے اشتہاری بورڈز اتارنے کا کام شروع کردیا گیا ہے،تاہم دیگر سرکاری وعوامی عمارتوں پر بدستور عدالت عظمی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتےہوئے بورڈز نصب ہیں۔