• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراگون کیس، خواجہ برادران کی احتساب عدالت پیشی، سماعت 27 جون تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہائوسنگ کیس کی سماعت 27جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پیراگون کیس میں گرفتار خواجہ برادران کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے نیب سے استفسار کیا ریفرنس کی کاپیاں تیار ہیں؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر ریفرنس کی کاپیاں لے کر آ رہے ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنا وقت لگے گا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27جون تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین