• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان خانیوال سمیت دیگر منڈی مویشیاں کے ٹھیکے ختم ہونے کا اندیشہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ملتان ، لڈن، گگو منڈی، جھملیرا، خانیوال سمیت دیگر منڈی مویشیاں کے ٹھیکے ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ، جس کی وجہ ٹھیکیداروں کی جانب سے بلڈ پرفارمنس کی ادائیگی نہ ہونا بتایا جارہا ہے، بتایا گیا ہے کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ملتان سمیت دیگر شہروں کی منڈی مویشیاں کی پارکنگ، توڑی پرالی ، ہوٹل فیس ، چارپائی اور کھرلی فیس کی وصولی کیلئے ٹینڈرز جاری کئے گئے ، ٹھیکہ داروں نے زیادہ ریٹس دیکر ٹھیکے حاصل کر لئے ، پنجاب حکومت کی جانب سے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی بارے پالیسی تبدیل ہونے کے باعث ٹھیکیداروں نے مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہیں کرائی ،جس کے باعث ٹھیکے منسوخ ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین