• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مخالفین کی بہن بیٹیاں جیلوں اور جھوٹے مقدمات کی نذر ، مریم نواز

لاہور(نیوز ایجنسی )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فریال تالپور کی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفیں کی بہنیں، بیٹیاں جیلوں میں اور جھوٹے مقدمات کی نذر، صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے، جو اعتراف جرم کرکے اربوں کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھرکر قانون کا تمسخراڑا کرچلتی بنی۔ فریال تالپور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ علیمہ خان بالکل اپنے پاکباز بھائی کی طرح ہیں جو نا خاندانی رئیس ہے نا اس کا کوئی معلوم ذریعہ آمدن ہے مگر 300 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزارتا ہے اور ہر قانون سے بالاتر ہے۔
تازہ ترین