اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ مشرف اور موجودہ حکومت ایک جیسی ہے ، لگتا ہے عمران خان ایک نہیں دو پاکستان چاہتے ہیں، اپوزیشن پر قومی اسمبلی میں بات کرنے پر سینسر شپ ہے، عمران یاد رکھیں انکی حکومت ہمیشہ نہیں رہنی ، عمران خان دعا کریں کہ اگلی حکومت پی پی پی کی ہو لوگ دیکھیں گے کہ ہم انتقام نہیں لیں گے،نہ ہی موجودہ حکومت گرائیں گے ، پیپلز پارٹی اب بھی جمہوری عمل کو رکنے نہیں دے گی ،تمام سیاسی جماعتوں کو آمادہ کریں گے کہ یہ پارلیمان اپنی مدت پوری کرے ، ہم متحدہ اپوزیشن کے مشورے کے بعد ہی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پارلیمان اور پارلیمان کے باہر احتجاج کریں گے، جمعہ کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بزدل خان کا نیا پاکستان ہے۔