شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) لاہور روڈ پر خان پور کے قریب رات کے وقت تین ڈاکوؤں نے اسٹیج اداکارہ بشریٰ عرف سونم کو روک کر کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکوؤں نے ساتھی اداکار عمران بیگ سے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور اس کی قمیض اتار کر مشکیں کسیں اور اس کے سامنے بشریٰ عرف سونم سے اجتماعی زیادتی کی ۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بشریٰ عرف سونم سکیم موڑ لاہور کی رہائشی ہے جس کی درخواست پر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔