• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فادرز ڈے پر ”ڈونکی راجا“ کا نیا گیت ”کھوتے دا پتر “ریلیزکردیا گیا


کراچی (جنگ نیوز) زندگی کے بڑے بڑے سبق ایک والد اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں سے سکھا دیتا ہے۔ مائیں بچوں کے لاڈ اٹھاتی ہیں تو والد اُنہیں دُنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ کوئی سختی سے ڈانٹ دے تو کاندھے پر باپ کا مضبوط ہاتھ بھی بچے کو بہت حوصلہ دیتا ہے۔پیار کرنے والے ، حوصلہ بڑھانے والے اور زندگی کی سختیاں بہت ہی نرمی سے سمجھانے والے تمام فادرز کو ”جیونیوز“ خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ دنیا بھر میں اتوار کو فادرز ڈے منایا جائے گا ۔ پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کے بونس ٹریک نے سب کے دِل میں گھر کرلیا ہے۔ اس ٹریک میں ڈونکی راجا ”منگو“کیلئے اُن کے پاپا نے فادرز ڈے پر خصوصی گیت گایا ہے۔ فادرز ڈے پر شائقین کیلئے یہ نیا تحفہ نئے گیت ”کھوتے دا پتر“ کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار عزیز جندانی نے منگوکی میراث کو جاری رکھتے ہوئے فادرز ڈے پر اس نئے گانے کو ریلیز کیا ہے۔ یاد رہے کہ ”جیوفلمز“ طلسمین اسٹوڈیوز کی پیشکش ”دی ڈونکی کنگ“ گذشتہ برس ریلیز کی گئی تھی جس نے بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تازہ ترین