کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ زوحا عاصم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ردا خان کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیکر اے ٹی ایف پاکستان 14 اینڈ انڈر سپر سیریز گرلز ٹینس کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ یہ اے ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ میں زوحا عاصم کا مسلسل دوسرا ٹائٹل ہے۔ بوائز ایونٹ کے سیمی فائنل میں حمزہ بن ریحان اور محمد سید نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل کا پروانہ حاصل کرلیا۔ بوائز سنگلز کا فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے گرلز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ زوحا عاصم نے ردا خان کو 6-2 اور 6-4 سےشکست سےدوچار کیا۔ بوائز سیمی فائنل میں حمزہ بن ریحان نےدلچسپ مقابلے میں نعلین عباس کیخلاف 6-4 اور 6-3 سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں نمبر دو سیڈ محمد سید نے سمیع زیب کو 6-1 اور 6-2 سے ہرایا۔