• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بحران کے شکار عراق کو ایران سے تیل درآمد کرنے کیلئے 90 روز کا استثنیٰ دیدیا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے توانائی کے بحران سے دوچار ملک عراق کو پابندیوں کے شکار ہمسایہ ملک ایران سے تیل کی درآمد کیلئےا ایک اور استثنیٰ دے دیا ہے۔ دوسرے استثنیٰ کی مدت نوے ایام ہے۔ قبل ازیں امریکی حکومت کا ایران سے تیل خریدنے کا مختلف ممالک کو دیا گیا استثنیٰ 2 مئی کو ختم ہو گيا تھا۔ امریکا نے عراق کو پہلا استثنیٰ45 ایام کا دیا اور یہ شدید گرم موسم میں ایران سے بجلی خریدنے سے متعلق ہے۔ عراق کو بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور وہاں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

تازہ ترین