• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ عوام دوست اور عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا، سینئر وزیر

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختوخوا کے سینئر وزیرمحمد عاطف خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے، بجٹ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر رقم مختص کی جائے گی۔مردان کے یونین کونسل گڑیالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ بجٹ میں پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کے لئے خطیر رقم مختص کی جا رہی ہے ۔بجٹ عوام دوست اور عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام اور غریب طبقات کی محرومیوں سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔بجٹ میں انکے تمام محرومیوں کا آزالہ کیا جائیگا۔سینئر وزیر نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار اداکرسکتا ہے اس لئے سیاحتی شعبے کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام کیساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انکو ایفا کرنے کے لئے حکومت سختی سے عمل پیرا ہے ۔
تازہ ترین