• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس بظاہر ناممکن”اگر مگر “ کا کھیل شروع

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بھارت سے شکست کے بعد ”اگر مگر“ کا کھیل شروع، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس بظاہر ناممکن ، پاکستان نے پانچ میچز کھیل کر 3پوائنٹس حاصل کئے پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے پاکستان اگر اپنے چاروں میچز جیتے تو اس کے گیارہ پوائنٹس بنیں گے نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ سکتی ہے ورنہ نہیں ۔بھارت سے شکست کے بعد اب پاکستان ورلڈ کرکٹ پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں نمبر پر آگیا ہے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت کم لیکن نا ممکن ابھی بھی نہیں گرین شرٹس کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اگر مگر کا کھیل شروع ہوچکا ہے ۔ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود ہے پاکستان نے 5میچز کھیل کر تین پوائنٹس حاصل کئے ہیں انگلینڈ کو شکست دی ہے جب کہ ویسٹ انڈیز آسٹریلیا اور بھارت سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا سری لنکا سے میچ بارش کی نذرہو گیا پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے آثار بظاہر ناممکن نظر آرہے ہیں ٹورنامنٹ میں اس وقت آسٹریلیا 8پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے 7،7پوائنٹس ہیں اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر ہے ان چاروں میں سے تین ٹیمیں انگلینڈ بھارت اور آسٹریلیا سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہیں اور یہی پاکستان کے لئے بھی بہتر ہو گا ٹیم پاکستان اگر اپنے چاروں میچز جیتے تو اس کے گیارہ پوائنٹس بنیں گے پاکستان کو ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ ،جنوبی افریقہ ،بنگلہ دیش اور افغانستان کوہرانا ہو گا افغانستان کے سیمی فائنل پہنچنے کے امکانات نہیں اب پاکستان کے کسی میچ میں بار ش نہ ہو شائقین کرکٹ کو یہ دعا بھی کرنی ہوگی ۔نیوزی لینڈ ،جنوبی افریقہ ،بنگلہ دیش آگے آنے والے میچزنہ جیتیں پھر ویسٹ انڈیز کو بھی کم از کم دو میچز ہارنا ہوں گے 1992ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کے ابتدائی پانچ میچز میں صرف تین ہی پوائنٹس تھے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا اور پلیئر ز نے پر فارم کیا تو کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن غلطی


کی گنجائش نہیں بس دعا کا وقت ہے ۔

تازہ ترین