• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے مشرف کا نام ای سی ایل میںرکھنا چاہتی ہے یا نہیں ؟جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ جب ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈا لنے کی ہدایت کی گئی تھی اس وقت غداری کیس شروع ہی نہیں ہو ا تھا، بعد میںپرویز مشرف کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق حکومت کی جانب سے عدالت میں بیان حلفی جمع کرانے کے بعد سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملہ ختم ہوگیا تھا، جب حکومت نے ایک شخص پر غداری کے الزام میں خود کارروائی کا آغاز کردیا ہے تو اسے اس امرکو بھی واضح کرنا چاہیے کہ ملزم سے تفتیش کیلئے کیااس کا ملک میں رہنا ضروری ہے،یا نہیں؟ اگر ملزم کا نام ای سی ایل سے ہٹ گیا تو وہ ملک سے باہر جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملزم کو عدالت ضمانت پر رہا کرتی ہے اور بعد میں وہ پیش نہ ہو تو ملزم اور اس کے ضمانتی کو نوٹس جاری ہوتا ہے جبکہ ملزم کے پیش ہونے پر نوٹس والپس لے لیا جاتا ہے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ حکومت کم از کم اپنی پوزیشن تو واضح کرے کہ وہ ملزم کا نام ای سی ایل میںرکھنا چاہتی ہے یا نہیں ؟ کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتظامی ا ختیار ہے ، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلہ کی جو تشریح کرے گی وہ حکومت کو قبول ہوگی، تاہم ہماری سمجھ کے مطابق ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی فیصلہ ہے جو بدستورموثر ہے۔
تازہ ترین