اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پرویز مشرف کے وکلاء بیرسٹر فروغ نسیم اور چوہدری فیصل نے کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، جس کیلئے عدالت کے شکر گزار ہیں، اس فیصلےکے ذریعے فاضل عدالت نے شفاف ٹرائل کے تقاضے پورے کیئے ہیں ،پرویز مشرف پر کوئی عدالتی قدغن نہیں اور اب وہ آزادانہ طورپرنقل و حمل کرسکتے ہیں وہ جلد علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے ،مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق18اپریل 2013ء کے سپریم کورٹ کے عبوری حکم کی 3جولائی 2013 کے حتمی فیصلہ کے بعد کوئی حیثیت نہیں ہے۔