• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل سٹی پولیس نے منشیات فروخت کرنیوالے دو ملزم گرفتار کرلئے

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کینٹ کے تجارتی مراکز اور تعلیمی اداروں کے اردگرد آئس و دیگر منشیات فروخت کرنیوالے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رکشہ کے ذریعے تجارتی مراکز سمیت تعلیمی اداروں کے آس پاس آئس اور چرس فروخت کرتے تھے گزشتہ روز ایس پی کینٹ وسیم ریاض کو اطلاع ملی کہ پشاور صدر سمیت دیگر تجارتی مراکز اور تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں 2 منشیات فروش مصروف ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کی ہدایت پر اے ایس پی کینٹ حیدر علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نعمان خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرکے اسفندیار ولد زاہد سکنہ صوابی حال حاجی کیمپ اور راز محمد ولد نیاز محمد سکنہ شبقدر حال حاجی کیمپ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 کلوگرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی 40 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین