• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یہاں آج ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے اور گرمی کی شدت میں بھی آج کمی ہو گی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، جبکہ شہر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہےکہ شاہر قائد کا آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں صبح 8 بجے درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جبکہ جنوب مشرقی علاقوں سے بہت ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین