ملتان کے نشتر اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ملتان کے نشتر اسپتال کے وارڈ نمبر 7 میں رات گئے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے وارڈ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا اور ایک گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نشتر اسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔