کر اچی (جنگ نیوز) ممتاز قانون دان انور منصور نے سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جو آج فیصلہ پڑھا ہے وہ اپنی نو عیت کا وا حد فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ جہاں تک ای سی ایل کے حوا لے سے ہائیکورٹ کی اپیل کا تعلق ہے وہ مسترد کردی گئی ہے، سا تھ میں دو تین سطو ر کا نوٹ شامل کر دیا گیا ہے، جب ہائیکورٹ نے آرڈر پاس کیا تھا کہ جو نام ایگز ٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے وہ غیرقانونی ہے، اور غیرقانونی اس لئے ہے کہ جس کے تحت ای سی ایل میں نام ڈالے جاتے ہیں وہ چند چیزوں پر مشتمل ہے، اس کا ایک پورا طریقہ کار ہے، اگر اس قانون کے تحت نام نہیں ڈال رہے تو قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،اس لئے ان کا نام ایگزٹ کنٹر ول لسٹ سے نکالا گیا۔