آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اہلیت کے خلاف درخواست گزار ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نون لیگ کی نائب صدارت کی اہل نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اور مریم نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے۔

الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی سماعت آج کریگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی...

انہوں نے مزید کہا کہ ابو بچاؤ مہم راؤنڈ ٹو کی سیاسی میٹنگ کل ہوئی، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی تجربہ نہیں ہے۔

ملیکہ بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ بطور وکیل پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے پارٹی عہدہ رکھنےکی اہل نہیں ہیں اس لئے انہیں نائب صد رکے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اس لیے وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں