• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی عدالت نے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو بد عنوانی کیس میں سزا سنادی۔

عرب ٹی وی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے پروسکیوٹر نے خاتون اول سارہ نیتن یاہو پر سرکاری فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کئے۔


ان الزامات میں سرکاری خرچے پر مہنگے کھانوں کا آرڈر کرنا بھی شامل ہے، اس دوران سارہ نیتن یاہو نے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے 15ہزار ڈالرز سے زائد جرمانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

یاد رہے کہ خاتون اول کے علاوہ وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین