• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر اسماعیل باچا کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری، سابق گورنر و سابق وزیراعلیٰ کی تعزیت

پشاور(نمائندہ خصوصی) ممتاز روحانی پیشوا پیر اسماعیل باچا کی وفات پر پیر کے دوسرے روز بھی تعزیت کیلئے آنے والوں کے تانتا بندھا رہا۔ تعزیت کے لئے آنے والوں میں صوبے بھر سے مشائخ عظام، آئمہ کرام، علمائے کرام اور ہزاروں مرید شامل تھے۔ مرحوم کی قل آج منگل کے روز اخون پنجو بابا اکبر پورہ میں ہو گی۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنما و سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اور مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ اور مسلم لیگ کے رہنما حاجی نور محمد خان کی طرف سے ممتاز روحانی پیشوا پیر اسماعیل باچا کی وفات پر ان کے بھائیوں ڈاکٹر اسحاق، مولانا احسان الحق اور سعید باچا سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین