• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت 4افراد کو اغواء کر لیا گیا۔تھانہ واہ کینٹ کوعدنان خان نے بتایا کہ اس کی 20 سالہ بہن (ر) جس کانکاح محسن خان سے ہوچکا ہے کو نعمان خان اس کے بھائی خان افسر اور شازیہ بی بی نے اغواء کر لیا۔تھانہ صدرواہ کوعابدہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف )عمر14سال کو عاقب نے اپنے والدین کے ساتھ باہم صلاح مشورہ ہوکر اغواء کر لیا۔تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون مرکز سے عتیقہ بی بی کے شوہر خلیل اللہ کو اغوا کرلیاگیا، مدعیہ کے مطابق دو نامعلوم افرادخود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اس کے خاوند کو ساتھ لے گئے جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تھانہ آبپارہ کےعلاقے جی سیون تھری ٹو سے محمد بلال کی اہلیہ س کو اغوا کرلیاگیا ۔تھانہ ترنول کے علاقے سرائے خربوزہ میں تین افراد عمر طارق، شاہد اور سعید نے تین کم سن لڑکوں سے زیادتی کی ۔ پولیس نےدو ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین