اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران رعایتی ایس آر اوز کو واپس لینے او ر استثنیٰ کےخاتمے کا مرحلہ وارپروگرام مکمل کر لیا جائیگا معیشت کی مضبوطی کیلئےرعایت ،استثنیٰ ختم کرکےٹیکس کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کی مضبوطی کے لیے حکومت مراعات یافتہ طبقے کو حاصل استثنیٰ اور رعایتوں کے خاتمے کے ذریعےٹیکس کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے،رعایتی ایس آر اوز( سیٹچوری ریگولیڑی آرڈرز)کا جائزہ لینے کے حوالے سے قائم اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہوا ، کمیٹی میں مالی سال17 - 2016میں رعایتی ایس آر اوز کو واپس لینے اور استثنی ٰکے خاتمے کے لیے مسودہ پلان کا جائزہ لیا گیا ۔